تازہ تر ین

سندھ پولیس کے 1300 افسران اورجوان کورونا وائرس سے متاثر

ویب ڈیسک:کورونا وائرس کی عالمی وباء سے   پولیس کا محکمہ  بھی محفوظ نہیں،سندھ پولیس کے 1300 افسران اورجوان بھی متاثر ہوئے  ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کورونا  وائرس کے30 نئے کیسز سامنے آئے۔ جس کے بعد  متاثر ہونے والے افسران اور جوانوں کی تعداد 1300  ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا  ہے کہ  کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 16 پولیس اہلکاروں  اور افسران  نے شہادت پائی ہے۔ شہدائے پولیس میں گیارہ کا کراچی جبکہ دو کاحیدرآباد رینج سے تعلق تھا۔

ترجمان سندھ پولیس نے مزید بتایا کہ  زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد910 ہے جبکہ   332 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے  میں روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv