تازہ تر ین

چین کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

ویب ڈیسک : چین پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا

چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا کیونکہ چینی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں چینی سفیر نے واضح کیا ہے کہ چین پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید بڑھائے گا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مشیر خزانہ کی جانب سے چین کے بھرپور اور غیر مشروط تعاون پر چینی سفیر سے اظہار تشکر بھی کیا گیا۔

دوران ملاقات کورونا وباء کے عالمی سطح پر معیشت اور سوشل اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشیر خزانہ نے کورونا وباء پر روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی بھی ڈالی ہے۔

ملاقات کے دوران کم آمدنی والے طبقے سمیت مختلف شعبوں کیلئے دیئے گئے ریلیف پیکیج پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور مشیر خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا سی پیک سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا اسی لئے سی پیک کے مشترکہ مقاصد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv