تازہ تر ین

کراچی: ایم کیو ایم کے ایم پی اے صداقت حسین کے گھر پر فائرنگ، بھائی اور بہنوئی زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ سے ان کے بھائی اور بہنوئی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی اور اس وقت وہ  اپنے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی اور بہنوئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم  دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کئی دنوں سے سیکیورٹی مانگ رہے تھے، واردات کی جیو فینسنگ کروا رہے ہیں، جلد معلوم ہو جائے گا ملزمان کون تھے۔

ادھر ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر خالد مقبول صدیقی نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv