تازہ تر ین

قوم کو مبارک ہو (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قوم کو مبارک ہو کہ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج خود (ن) لیگ کے اندر سے مطالبہ ہورہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو وطن واپس لاو¿۔ (ن) لیگ نے بھی وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ اپنالیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو۔ (ن) لیگ کے اندر بھی تبدیلی آرہی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی سیاسی محنت کی جیت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی، ارکان پارلیمنٹ نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا تھا کہ شہباز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv