امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں نئے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق وائرس چین سے زیادہ دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔سیئٹل اینڈ کنگ کاؤنٹی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے صحت حکام ڈاکٹر جیف ڈیوخن نے اعلان کیا کہ واشنگٹن میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں سے 4 کی ضعیف العمر تھے یا کسی دیگر صحت کے مسائل میں مبتلا تھے۔ ‘وائرس چین سے باہر تیزی سے پھیل رہا ہے’عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نیا کوروناوائرس چین سے زیادہ اس کے باہر تیزی سے پھیل رہا ہے۔تحریر جاری ہےجنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا وبا کے پھیلاؤ کے حوالے سے جنوبی کوریا، اٹلی، ایران اور جاپان سب سے تشویش ناک ہیں۔کورونا وائرس امریکا کئی ہفتوں سے پھیل رہا تھا، محققنئی تحقیق کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا وائرس کئی ہفتوں سے پھیل رہا تھا۔صحت حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس کے کئی مزید کیسز بھی ہیں جن کی تصدیق نہیں کی گئی۔سیئٹل میں کینسر ریسرچ سینٹر کے بائیولوجسٹ ٹریوور بریڈفورڈ نے متعدد پراسرار کیسز کے سامنے آنے کے بعد دو وائرس نمونوں کا جینیاتی جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں پہلے ہی سے وبا پھیل رہی تھی جس کی تشخیص نہیں کی گئی تھی کیونکہ ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ صرف چین کا دورہ کرنے والے افراد پر کیا جارہا تھا۔