تازہ تر ین

عمران خان ڈیڑھ سال سے معیشت دماغ کے بجائے زبان سے چلارہے ہیں، شہباز شریف

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت کو دماغ کے بجائے ڈیڑھ سال سے صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرح سود 14 فیصد، منہگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم ہیں، کیا یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست؟انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی معیشت کو دماغ کے بجائے ڈیڑھ سال سے صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران خان پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں، ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کرنیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف اِن دنوں بھائی نواز شریف کے علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں اور ان کی مارچ میں وطن واپسی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد رہی جو کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سب سے زیادہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv