تازہ تر ین

کرونا وائرس جرمنی پہنچ گیا ،ہلاکتوں کی تعداد 106ہو گئی ،پاکستان میں خصوصی وارڈ قائم

بیجنگ،برلن، اسلام آباد (نیٹ نیوز)چین میں کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ،کروناوائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 106ہو گئی ۔غیرملکی بررساں ادارے کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ۔چین میں کرونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار سے زائد ہوگئی۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے ۔پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر وائرس سے بچاﺅکے لیے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔چین کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علموں نے کہاہے کہ وہ حفاظت کے پیشِ نظر صحت اور سفر کے حوالے سے بالعموم انھی ہدایات کے پابند ہیں جو وہاں تمام عوام اور طلبا کے لیے ہیں البتہ کچھ مسائل کا انھیں خصوصی طور پر سامنا ہے۔پاکستانی طلبا نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی یونیورسٹیز میں نئے سال کے موقعے پر یوں بھی تعطیلات تھیں اور وہ سرما کی چھٹیوں کے لیے پاکستان آ نے کا سوچ رہے تھے۔وائرس کی وبا سامنے آنے کے بعد ان کا یہ ارادہ اور بھی پختہ ہوا لیکن اب سفر اتنا آسان ثابت نہیں ہو رہا۔بیجنگ میں کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا کے طالب علم جمال افضل کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کے لیے ٹکٹ بک کروا لی ہے لیکن انھیں خدشہ ہے کہ ان کی فلائٹ کینسل نہ ہو جائے۔ ان کے مطابق پاکستان کے لیے قومی ائر لائن پی آئی اے کچھ پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اس وقت دستیاب پروازوں کی ٹکٹ بہت مہنگی ہے۔متاثرہ شہر ووہان میں موجود ایک طالبہ فرح ڈگری مکمل ہونے پر اب پاکستان جا رہی تھیں لیکن 29 جنوری تاریخ کے لیے ان کی فلائٹ کینسل کی جا چکی ہے۔ فرح نے البتہ یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت کسی بھی طرح پاکستان کے سفر کو محفوظ تصور نہیں کرتیں۔مجھے علم نہیں ہے۔ اس وائرس کی تشخیص میں کئی دن لگ جاتے ہیں۔ تو مجھے علم نہیں ہے کہ میں خدانخواستہ اس وقت وائرس سے متاثرہ ہو سکتی ہوں یا مشتبہ طور پر اسے اپنے ساتھ پاکستان لے جاسکتی ہوں۔ ایسی صورت میں خود کو معاف نہیں کر سکوں گی۔تحریم عظیم بیجنگ میں کمیونیکیشن یونیورسٹی کی طالبہ ہیں، انھوں نے بتایا کہ ان کی یونیورسٹی میں پڑھائی کا نیا سال کچھ دیر سے شروع کرنے کے اعلان کیا گیا ہے۔ چین کے ایمیگریشن حکام نے چینی شہریوں کو بیرون ملک سفر ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔قومی ایمیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس مشورے کا مقصد چینی اور غیر ملکی شہریوں دونوں کی زندگی اورصحت کا تحفظ کرنا اور غیر ضروری نقصان سے بچنا ہے کیونکہ چند ملکوں اور علاقوں نے وائرس کے پھیلا کے پیش نظر داخلے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv