تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی سندھ کلیم امام کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ بدھ کی دوپہر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے گزشتہ روز کراچی کے دورے کے دوران آئی جی سندھ سے ملاقات نہایت مختصر رہی تھی جس کے باعث آئی جی صوبے کی صورتحال پر انہیں بریفنگ بھی نہیں دے سکے تھے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کو نیا ٹاسک دیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے 15 جنوری کو آئی جی کلیم امام کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد وفاق کی جانب سے آئی جی کا تبادلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں آئی جی کے تبادلے کی منظوری مو¿خر کرتے ہوئے معاملہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے سپرد کردیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات میں آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے مشتاق مہر کی تعیناتی کا گرین سگنل دیا تھا جس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا تاہم اب کابینہ نے آئی جی سندھ کی منظوری مو¿خر کردی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv