تازہ تر ین

احتساب متنازع ہے، دیکھیے بلاول ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا اور سب کو معلوم ہے یہ انتقامی عمل ہے۔یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد رہا ہو چکے ہیں اور انہیں پمز سے گھر منتقل کیا گیا ہے جہاں سے کراچی لایا جائے گا۔پمز کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل مکمل متنازع ہوچکا ہے اور سب کو معلوم ہے یہ عمل انتقامی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ کیا ہیں ہم نے بڑے بڑے آمروں کا سامنا کیا ہے، بلاول بھٹو میدان میں آگئے ہیں اور دیکھ لیجیے گا وہ ان کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔’اس دوران پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ توقع ہے کہ نیب کے کالے قانون کےعتاب میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں کو بھی ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے جنہیں طبیعت ناساز ہونے پر 23 اکتوبر کو پمز منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک زیر علاج تھے جہاں سے اب انہیں ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv