تازہ تر ین

یوٹیوبر شیف مبشر صدیقی مشکلات میں، قوم مجھے معاف کردے، شیف مبشر صدیقی

لاہور (ویب ڈیسک)یوٹیوب پر تو آج کل ہر ہوئی ویڈیوز بناکر اسٹار بن رہا ہے، کہیں ان ویڈیوز کے ذریعے شہرت ملتی ہے تو کبھی کبھار تنازع کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ نامور شیف مبشر صدیق کے ساتھ ہوا جن کا تعلق سیالکوٹ کے قریب واقع ایک گاو¿ں سے ہے۔مبشر صدیق یوٹیوب پر ‘ویلج فوڈ سیکرٹس’ نامی چینل چلا رہے ہیں اور یہاں گاو¿ں میں پکوان تیار کرنے کی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جبکہ لوگوں کو بھی بہت سے پکوان بنانا سکھاتے ہیں۔اب تک ان کے چینل کو 14 لاکھ 90 ہزار افراد سسکرائب کرچکے ہیں۔تاہم مبشر صدیق تنازع کا شکار اس وقت ہوئے جب گاو¿ں میں آنے والے چند لوگوں نے خود کو ان کا مہمان ظاہر کرتے ہوئے اسکول جانے والی لڑکیوں اور ٹیچرز کی بغیر اجازت ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر شیئر کردی۔حال ہی میں اپنے چینل پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں مبشر صدیق نے بتایا کہ ان لوگوں کی اس حرکت کے باعث گاو¿ں میں انہیں اور ان کے خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو میں شیف نے یہ بھی بتایا کہ ان لڑکوں کی اس حرکت کے باعث اب گاو¿ں میں کیمرا لانے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ اگر کوئی بھی کیمرے سے ویڈیو بناتے نظر آیا تو گاو¿ں والے اسے خود سزا دیں گے۔مبشر صدیق کا اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ ایک خاتون نے بھی گاو¿ں کی لڑکیوں کی ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کی، جس کے باعث پنچایت میں انہیں ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے ویڈیو بنانے والی خاتون سے بھی درخواست کی کہ وہ اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیں۔مبشر صدیق اپنے روایتی کھانوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں جو گاو¿ں کے ماحول میں مٹی سے بنے برتنوں اور لکڑی سے جلائی گئی آگ میں روایتی کھانے بناتے ہیں۔ان کی پہلی ویڈیو 2 سال قبل 3 جنوری 2017 کو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے مولی کے پراٹھے بنانے کی ترکیب سکھائی تھی۔گزشتہ سال میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 34 سالہ مبشر صدیق نے بتایا تھا کہ انہوں نے فٹ بال بنانے والی فیکٹری میں پروڈکشن مینیجر کی نوکری چھوڑ کر یوٹیوب پر لوگوں کو ‘کھانے پکانے کے دیہی طریقے’ بتانے کا کام شروع کیا تھا۔تین بچوں کے والد اور گھر کے اہم فرد کی حیثیت رکھنے والے مبشر صدیق کے مطابق ان کے آباﺅ اجداد بھی کھانے پکانے کے ماہر تھے، جس وجہ سے انہیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ وہ لوگوں کو دیسی طریقوں سے کھانے پکانے کے طریقے بتائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv