تازہ تر ین

نیب نے پی پی رہنما حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات بند کردیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرخارجہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات بند کردیں۔اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 5 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب امانت اللہ خان اورسابق ضلع ناظم بھکر حمید اکبر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) اور وزارت پیٹرولیم کے افسران اور اہلکاروں سمیت ادارہ ترقیات دارالحکومت (سی ڈی اے) کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی ہے۔قومی احتساب بیورو کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں میاں امتیاز، چوہدری محمد منیر، غلام ربانی کھر اور سابق وزیرخارجہ و پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر کے خلاف تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔نیب کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق دی گئی ہے۔واضح رہے کہ نیب سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ان کے والد غلام ربانی کھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر تحقیقات کررہا تھا۔دوسری جانب نیب سندھ کی جانب سے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف ریفرنس منظوری کے لیے اسلام آباد ہیڈ کوارٹربھیج دیا گیا ہے۔جام خان شورو سمیت 14 ملزمان کے خلاف غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv