تازہ تر ین

دھرنا سیاسی سرگرمی ہے جس میں فوج کا کوئی کردار نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اسلام آباد میں دھرنا سیاسی سرگرمی ہے جس میں فوج کا بحیثیت ادارہ کوئی کردار نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے نجی چینل کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ‘حکومت اگر الیکشن میں نہیں بلائے گی تو فوج نہیں جائے گی، فوج وہی کام کرتی ہے جو حکومت اس سے کہتی ہے جبکہ فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کردار ادا کرے۔’انہوں نے کہا کہ ‘آئین میں رہتے ہوئے طلب کرنے پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں، الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں، اسے صرف سیکیورٹی کے لیے بلایا جاتا ہے جبکہ فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔جے یو آئی (ف) کے ‘آزادی مارچ’ کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ‘دھرنا سیاسی سرگرمی ہے جس میں فوج کا بحیثیت ادارہ کوئی کردار نہیں ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘فوج 20 سال سے ملکی سیکیورٹی اور دفاع کے کاموں میں مصروف ہے جو ہمیں یہ اجازت نہیں دیتے کہ خود کو اس طرح کی چیزوں میں ملوث کریں یا الزام تراشیوں کا جواب دیں جبکہ جو بیان دیتا ہوں فوج کے ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں۔’کرتارپور راہداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ‘امن راہداری یک طرفہ کوریڈور ہے، سکھ یاتری بھارت کی طرف سے آئیں گے اور اسی دن چلے جائیں گے جبکہ ان کی پاکستان آمد مکمل طور پر قانون کے مطابق ہوگی۔’واضح رہے کہ اسلام آباد کے ایچ 9 گراﺅنڈ میں جے یو آئی (ف) کا حکومت مخالف ‘آزادی مارچ’ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جس میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کو دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہوں اور فوج کے کردار کے بغیر نئے انتخابات کرائے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv