تازہ تر ین

اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ’ٹارگیٹڈ آپریشن‘ کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ حکومت نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ’ٹارگیٹڈ آپریشن‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرمنلز کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کے ساتھ ان کی سزاو¿ں میں قانون سازی کے تحت مزید سختی لائی جائے گی۔اجلاس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ڈاکٹر کلیم امام، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری داخلہ قاضی کبیر، ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔دوران اجلاس یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کی سماعت کے لیے سمری کورٹ بنائیں جائیں گے جبکہ سمری کورٹ بنانے کے لیے صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور آئی جی پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے ہر صورت اسٹریٹ کرائم سے نجات چاہئے، جب تک اسٹریٹ کرمنلز کو سزا نہیں ہوگی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ 6نومبر کو چپ تعزیہ اور 10نومبر کو عید میلادالنبی ? کے جلوس برآمد ہوں گے، جس کی سیکیورٹی کے لیے 4 ہزار 500 سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ 4 پہیوں والی گاڑیوں کے چھینے کے واقعات2013 کے مقابلے میں 78 فیصد کم ہوئے ہیں جبکہ 2 وہیلرز کی واردات 2013 کے مقابلے میں 73 فیصد کم ہوئی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ موبائل فون چھینے کے واقعات میں 2015 کے مقابلے میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائم کے اسباب نشے کے عادی افراد، بیروزگاری، طویل مجرمانہ طریقہ کار ہیں۔اعلیٰ سطح اجلاس میں چوری کے فون، گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلس میں ایڈیشنل ا?ئی جی نے مزید بتایا کہ 390اسٹریٹ کرمنلز، ایک ہزار 631 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ہزار 156منشیات کے عادی افراد کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا۔بریفنگ پر وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے سدباب کے لیے ایک ہزار 5 سو اہلکاروں پر مشتمل فورس کی تعداد کو 3 ہزار کرنے کی ہدایت کردی۔علاوہ ازیں سید مراد علی شاہ نے سکیورٹی اور ایمرجنسی رسپانس ڈویڑن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ رسپانس ڈویڑن میں ایس ایس یو، مددگار15، کراو¿ڈ منیجمینٹ یونٹ کے پولیس اہلکار شامل ہوں گے۔علاوہ ازین ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی مصباح اختر اور کانسٹیبل اسد علی خان کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران جن ملزمان نے صنعت کار شاہ رخ کو زخمی کیا تھا انہیں بھی بھی گرفتار کرلیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv