تازہ تر ین

وزیراعظم کی توہین عدالت نوٹس پر فردوس عاشق کی مکمل حمایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس معاملے پر عدالت نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا وہ پریس کانفرنس حکومتی پالیسی کے مطابق اور میری ہدایت پر کی گئی۔ذرائع کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کے نوٹس پر وزیراعظم عمران خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاملے پرعدالت نے معاون خصوصہ اطلاعات کو طلبی کا نوٹس جاری کیا وہ پریس کانفرنس حکومتی پالیسی کے مطابق کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان ہوتے ہوئے حکومتی بیانیے کو عوام تک پہنچانا معاون اطلاعات کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان نے جو کہا وہ میری ہدایات کے مطابق تھا۔وزیراعظم نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اور بیرسٹر بابر اعوان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فردوس عاشق اعوان قانونی رہنمائی فراہم کریںا اور وزیرقانون بھی عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی معاونت فراہم کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv