تازہ تر ین

اسلام آباد پہنچ کر مطالبات پیش کرینگے ،نہ مانے گئے تو تحریک تیز کر دینگے

لاہور (وقائع نگار) کراچی سے شروع ہونے والا جمعیت علمائے اسلام کا آزادی مارچ لاہور سے روانہ ہو کر آج وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوگا۔آزادی مارچ کا قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے ملتان روڈ کھاڑک نالہ، سکیم موڑ، یتیم خانہ چوک، موڑ سمن آباد، چوبرجی چوک، ایم اے او کالج چوک، سیکرٹریٹ سے کچری چوک، داتا حضور لوئر مال سے آزادی فلائی اور نیازی شہید چوک سے براستہ شاہدرہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا ۔مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے ٹھوکر نیاز بیگ چوک، چوک یتم خانہ، موڑ سمن آباد، چوبرجی، داتا صاحب، آزادی فلائی اوور اور نیازی شہید چوک میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔اسلام آباد کے راستوں میں مختلف مقامات پر حلیف جماعتوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ بھی لگادیئے گئے ۔ ن لیگ، پیپلپزپارٹی اور جے یو آئی کا بڑا استقبالیہ کیمپ روات ٹی چوک پر قائم جہاں سے قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔ روات میں مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری شرکائے آزادی مارچ کا استقبال کریں گے۔دوسرا استقبالیہ کیمپ 26 نمبر چنگی پر قائم کیا جائے گا جہاں ن لیگی رہنما انجم عقیل سمیت دیگر رہنما آزادی مارچ کے شرکا کا استقبال کریں گے۔آزادی مارچ کے شرکا آج شام ٹی چوک میں قیام کریں گے اور آج بروز جمعرات اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔تا دم تحریرموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں تاہم اہم گزرگاہوں کے کناروں پر کنٹینر رکھے ہوئے ہیں۔مارچ کے دوران کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے،اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا تو آزادی مارچ مزید سخت ہو گا،اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے، ایسا نہیں کہ اسلام آباد پہنچنے پرنتائج نہ ملنے پر تحریک رکے گی بلکہ تحریک کی کامیابی کی جدوجہد جاری رہے گی، صحافی نے سوال کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا ہو گا یا دوستی ہو گی؟جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے،اسلام آباد دھرنے کا نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسلام آباد پہنچنے پرنتائج نہ ملنے پر تحریک رکے گی بلکہ تحریک کی کامیابی کی جدوجہد جاری رکھوں گا،اگر اسلام آباد پہنچنے پر عوامی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو آزادی مارچ مزید سخت ہو گا، کون کہتا ہے کہ فضل الرحمان اسلام آباد نہیں پہنچے گا۔جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور آزادی مارچ کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آج کا آزادی مارچ قومی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے اور ہم اسی جذبہ سے آگے بڑھیں گے۔ ہم آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کو جیل کی سلاخوں سے جلد باہر لا کر عوام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد روانگی سے قبل آزادی چوک میں آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے ملک بھر کے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ ملک کے ہر مظلوم طبقہ کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ 2018ءکے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جس کے نتائج ہم تسلیم نہیں کرتے، اول دن سے ہمارا موقف یہی رہا ہے کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور ہم قوم کی امانت قوم کو واپس لوٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز ہے اور موجودہ حکومت ایک سالہ کارکردگی کی بنیاد پر بھی نااہل ہو چکی ہے۔ آج کے آزادی مارچ کو پاکستان کے ہر شہری کی حمایت حاصل ہے، آج پاکستان کے عوام پاکستان بقاءکی جنگ لڑنا پڑے گی اور ہم پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹرز سڑکوں پر ہیں، اساتذہ کو اسلام آباد کی سڑکوں پر گھسیٹا گیا ہے، ملک بھر کے تاجر ہڑتال پر ہیں، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا اور کسی گھر پر ایک اینٹ بھی نہیں رکھی، حکومت نے نوجوانوں کو روزگار دکھانے کا خواب دکھایا اور لاکھوں نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا، آج مغربی معیشت کے وفادار پاکستان کی معیشت کو مغرب کے ہاتھوں میں گروی رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کی بقاءاور سلامتی کے لئے جان سے گزرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم نے 9 ماہ میں پندرہ ملین مارچ کئے جن میں امن آشتی کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے۔ 27 اکتوبر سے کراچی سے یہ امن مارچ چلا ہے اور آج لاہور پہنچا ہے پورے راستے میں کسی ایک شخص کو خراش تک نہیں آئی جو ثابت کرتا ہے کہ ہمارے کارکن پرامن ہیں اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے آزادی جلسے میں مختلف اپوزیشن جماعتوں رہنماﺅں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کسی وجہ سے جو لوگ گھروں میں رہ گئے ہیں وہ بھی اس امن مارچ کا حصہ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv