تازہ تر ین

کسی اینکر کو خیالات کے اظہار سے نہیں روکا گیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے کے اعلامیے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ٹی وی اینکر کو اپنے خیالات کے اظہار سے نہیں روکا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘کسی اینکر کو بولنے سے نہیں روکا گیا، ان کے پاس سب کچھ اور ہر چیز پر تبادلہ خیال کے لیے اپنے شوز ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اعلامیہ عدالت کے احکامات پر موجود قواعد و ضوابط کی یاد دہانی کے لیے ہے جس کے تحت قیاس آرائی سے بچنے کے لیے خیال رکھنے کی ضرورت ہے’۔خیال رہے کہ پیمرا نے گزشتہ روز سخت احکامات جاری کیے تھے اور ٹی وی شوز کی میزبانی کرنے والے اینکرز کو اپنے اور دیگر چینلز کے ٹاک شوز میں تجزیہ کار کی حیثیت سے شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔پیمرا نے میڈیا ہاو¿سز کو ٹاک شوز میں انتہائی احتیاط کے ساتھ اور متعلقہ موضوع سے متعلق ا±ن کے علم اور مہارت کو مد نظر رکھ کر مہمانوں کو منتخب کرنے کی ہدایت کی تھی۔تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا تھا کہ ’ٹاک شوز کے شرکا یامہمانوں کو احتیاط سے منتخب کیا جائے، ان کی ساکھ منصفانہ اور غیر جانب دار تجزیہ کار کے طور پر ہو اور انہیں متعلقہ موضوع پر ضروری علم اور مہارت بھی حاصل ہو‘۔پیمرا نے ہدایت میں کہا تھا کہ ’پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اینکرز کا کردار پروگرامز کو بامقصد، غیر جانب دارانہ انداز میں چلانا ہے اور کسی بھی معاملے پر ان کی ذاتی رائے، جانب داری یا فیصلہ شامل نہیں ہوتا‘۔پیمرا سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اکتوبر کو ایک حکم کے ذریعے شہباز شریف اور ریاست کے درمیان درخواست پر قیاس آرائیوں پر مبنی مختلف ٹی وی ٹاک شوز کا نوٹس لیا تھا، جس میں اینکر پرسنز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذموم عزائم کے تحت عدلیہ اور اس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی‘۔اس میں مزید کہا گیا کہ ’عدالت نے مذکورہ خلاف ورزیوں پر پیمرا کی جانب سے کارروائیوں کی رپورٹ طلب کی ہے‘۔اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ ’ایسی قیاس آرائیاں اعلیٰ عدالتوں کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور ان کے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوششیں تھیں‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv