لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کر دی۔مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھرپور شرکت کی مخالفت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔