تازہ تر ین

پنجاب، انسداد کرپشن کی ایک سال میں 108 ارب کی تاریخی ریکوری

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کے محکمہ انسداد کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے اگست 19-2018 میں مجموعی طور پر 108 ارب روپے کی ’تاریخی‘ ریکوری (برآمدگی) کیں۔ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اے سی ای نے بلاوسطہ برآمدگی میں ایک ارب 63 کروڑ روپے اور 2 ارب 81 کروڑ روپے بالواسطہ برآمدگی کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ اراضی برآمدگی میں مجموعی طور پر 103 ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر ایک پمفلیٹ بھی شیئر کیا جس پر محکمہ انسداد کرپشن کی کارکردگی کا ذکر ہے۔عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد غیرجانبدار احتساب اور انسداد کرپشن پر رکھی گئی ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ اگست 19-2018 کے درمیانی عرصے میں مجموعی طور پر کرپشن سے متعلق 27 ہزار 127 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 26 ہزار 588 شکایات دور کی گئیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ شکایت کنندہ کے خلاف کم از کم 5 ہزار 410 انکوائری کی گئیں اور8 ہزار 726 شکایات پر فیصلے جاری ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اے سی ای نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 5 ہزار 410 مقدمات دائر کیے اور 2 ہزار 14 فیصلے جاری ہوئے۔اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا کہ محکمہ انسداد کرپشن کی جانب سے 1 ہزار 19 چالان جاری کیے، 280 چھاپے مارے گئے اور 1 ہزار 821 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں اے سی ای نے مفرور 40 مشتبہ افراد اور 257 ملزمان کو حراست میں لیا۔واضح رہے کہ عثمان بزدار کی جانب سے مذکورہ اعداد و شمار ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب دو ماہ قبل پنجاب حکومت نے ’ناقص کارکردگی‘ پر محکمہ انسداد کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل اعجاز حسین کو برطرف کیا۔اعجاز حسین شاہ کو بطور اے سی ای ڈی جی رواں برس 4 مارچ کو تعینات کیا اور ایسے وقت پر برطرف کیا جب وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کے خلاف اعلیٰ سطح کی متعدد انکوائری کررہے تھے۔اس ضمن میں حکام نے ڈان کو بتایا تھا کہ حکومت ’کام کی سست روی کے باعث اعجاز حسین شاہ سے ناخوش تھی‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv