تازہ تر ین

” جسٹس فار حنین “گلشن را وی ،سفاک ٹیچرکے وحشیانہ تشدد کے بعد دم توڑ جانیوالے طالب علم کے ورثاءانصاف کے منتظر

لاہور (خصوصی ر پورٹر)ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟ استاد کی مار نے15 سالہ حنین بلال کی جان لے لی۔ پولیس نے استاد کو حراست میں لے لیا۔پو لیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ گلشن راوی کے نجی سکول میں پیش آیا جب سبق یاد نہ ہونے پر ٹیچر کے بچے پر تشدد سے 10 ویں کلاس کا بچہ جان کی بازی ہار گیایا د رہے کہ حافظ حنین بلا ل گلشن را وی کے پرائیویٹ امریکن لائسٹف سکول میں میٹرک کا ہونہار طالبعلم تھا۔۔بتا یا گیا ہے کہ  طالبعلم پر ٹیچر نے بدترین تشدد کیا جس کی وجہ سے 10ویں جماعت کے 15 سالہ طالبعلم موت کے منہ میں چلا گیا۔بچے کے ہم جماعت عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر کلاس میں ستاد نے غصے میں آکر بچے کو سزا دی۔ہلاک ہونے والے بچے کے چچا اور چچا زاد کا کہنا ہے کہ حنین بلال پر تشدد کرنے والے ٹیچر کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کا لخت جگر ناحق موت کے منہ میں نہ جائے۔تشدد کرنے والا ٹیچر گلشن راوی پولیس کی حراست میں ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv