تازہ تر ین

ملک بھر میں یومِ دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے منایا جارہا ہے

لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایا جارہا ہے جس کامقصد وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یومِ دفاع کا ا?غاز نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی او خوشحالی اوربھارت کے ظالمانہ تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگ کر کیا گیا۔اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز31ا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21توپوں کی سلامی سے ہوا۔علاوہ ازیں بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔خیال رہے کہ شہدائکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دن کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آج 3 بجے سہ پہر ملک بھر میں تمام دفاتر بندکردیئے جائیں گے اورپاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کریں گے۔

صدر مملکت و وزیر اعظم کے پیغامات
یومِ دفاع کے حوالے سے صدر ڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع اورشہدائ کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہاہے کہ قوم دشمن کی کسی بھی مہم جوئی سے پوری طرح آگاہ ہے اور ممکنہ طورپرردعمل کے لئے تیارہے۔صدرنے اپنے پیغام میں واضح کیاکہ پاک فوج جدیدہتھیاروں اوراسلحے سے لیس ہونے سمیت حب الوطنی اورقربانی کے جذبے سے سرشارہے اور کسی بھی اندرونی وبیرونی خطرے سے نمٹنے کے لئے بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔صدرنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کابھی اعادہ کیا اوراس عزم کی تجدیدکی کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری مسلح افواج ،قوم، سیاسی قیادت، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان اور سوشل میڈیا مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی فیصلے کے خلاف یک آوازہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یوم دفاع پاکستان قومی اتحاد، ناقابل تسخیرہمت وحوصلہ اورہمارے بہادرفوجی جوانوں کی بے مثال قربانیوں کی علامت ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv