تازہ تر ین

وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر بات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم میں اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv