لاہور:(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی خدمات طلب کر لیں جبکہ دریائے ستلج کے علاقوں کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صوبائی حکومت نے پاک فوج کی دو کمپنیوں کی خدمات کے لئے درخواست ارسال کی ہے۔دونوں کمپنیوں کو ضلع قصور میں دریائے ستلج کے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے دریائے ستلج کے علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 و دیگر اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی بھرپور تیاریاںکرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔دریا ے ستلج کے کناروں پر موجود آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔