تازہ تر ین
army chief

کشمیر پر کسی سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا ہے کہ نہ ہی 1947 میں کاغذ کا ٹکڑا کشمیر کی حیثیت تبدیل کر سکا اور نہ ہی موجودہ غیر قانونی اقدام یا مستقبل میں کوئی اس کی حیثیت تبدیل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ ہم کشمیریوں پر بھارت کے جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں چاہے اس کی ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کر نی پڑے۔ا?رمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی کو جموں و کشمیر کے تقدس کا بھرپور اَدراک ہے اور پاک فوج کشمیر کاز کے لیے اپنی قومی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv