تازہ تر ین

ہوشربا مہنگائی نے عید کی خوشیاں چھین لیں؛چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد

لاہور( ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے عید کی خوشیاں چھین لیں جبکہ عوام کے لئے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا نایاب، چینی، گھی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان بیس سال تک نعرے لگاتے رہے اور اقتدار حاصل کرنے کے ایک سا ل بعد ہی ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔برابری پارٹی پاکستان لوکل گورنمنٹ الیکشن میں ‘اب قائم ہوگی برابری’ کے سلوگن کے ساتھ شرکت کرے گی۔ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں سینٹرل ایگزیکٹو ممبران کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عید سے قبل مافیاز مصنوئی مہنگائی کا پہاڑ کھڑا کردیتے ہیں جس سے ہر چیز کی قیمت کو آگ لگی جاتی ہے کیا تحریک انصاف عوام سے ہر خوشی چھیننے آئی ہے ڈالر اور پٹرول کی قیمت سے اضافے کے بعد کوئی چیز سستی نہیں ہے تو بتائیں عید کیلئے کیا خریدیں اور سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ کوئی حکومت کی کارکردگی بہتربنانے کی کوشش نہیں کررہا ہے، حکومتی عہدیداروں کے اپنے مفادات ہیں جن کے حصول کے لئے وہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی زرعی پالیسی سے ملک کا کسان اور مزدور طبقہ نالاں ہے زرعی اجناس کی قیمتیں بہت گر چکی ہیں اور کسان کی قوت کاشتکاری اور قوتِ خرید دم توڑتی جا رہی ہے،اگر یہی صورتحا ل برقرار رہی تو کسان کاشتکاری کو خیرآباد کہہ دیں گے اور ملک کی انڈسٹری کا 70فیصد خام مال زرعی شعبہ سے آتاہے تباہ ہو جائیگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv