تازہ تر ین

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش؛ 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں ڈیفنس، محمودآباد، پی ای سی ایچ ایس، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، بہادرآباد، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے باعث منگھوپیر کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ رئیس نواب کے نام سے ہوئی ہے۔رئیس نواب گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ادھر سولجر بازار کے علاقے لال فلیٹ کے قریب پارکنگ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک گائے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور اس میں کرنٹ موجود تھا۔ 17 سالہ کیف نے مردہ گائے کو ہاتھ لگایا تو خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔مختلف علاقوں میں بجلی کا تار گرنے اور کرنٹ لگنے سے قربانی کے 6 جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ سولجر بازار میں بجلی کا تار گرنے سے 3 اور ملیر ا?سو گوٹھ میں بھی قربانی کی 3 گائیں ہلاک ہوگئیں۔ابرِ رحمت کراچی والوں کے لیے زحمت بن گئی ہے۔ بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ کورنگی اور لانڈھی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا، انڈسٹریل ایریا کورنگی نالہ اوور فلو کرنے کے باعث پانی سڑکوں پر آگیا۔بلدیاتی اداروں کے نالوں کی صفائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب کہ نکاسی آب کے کام کے لئے بلدیاتی اداروں کا عملہ بھی غائب ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔کے الیکٹرک ایک بار پھر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، ملیر، کورنگی، لانڈھی، گرومندر، سرجانی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے، جب کہ اولڈ سٹی ایریا، لیاری، محمودآباد، گڈاپ، کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کوبارش کے موسم میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور برقی آلات ننگے پاو¿ں یا گیلے ہاتھ کے ساتھ نہ چھوئیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سب زیادہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بارشوں کا سلسلہ عید کے پہلے روز پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv