تازہ تر ین

خفیہ ووٹنگ کا مطلب یہی ہے پتہ نہ چل سکے کہ کس کو ووٹ ڈالا : معروف صحافی ضیا شاہد کا چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں، تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی ہے۔ امریکہ، چین اور روس مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے حق میں ہیں اگر بھارت جو انکار کر رہا ہے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو وہ دنیا میں تنہا رہ جائے گا سینٹ الیکشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہو ںکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ووٹ ٹوٹے ہوں گے لیکن پیپلزپارٹی کے زیادہ ٹوٹے ہوں گے کیونکہ پیپلزپارٹی کی کوئی اسٹیبلشمنٹ سے انڈرسٹینڈنگ ضرور ہوئی ہو گی میں کامل علی آغا صاحب کی اس بات سے متفق ہوں۔ کیونکہ انڈرسٹینڈنگ کے بغیر زرداری صاحب کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔ میرے خیال میں جو ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب میں پیپلزپارٹی کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ پہلے سے طے ہو چکا تھا۔ کامل علی آغا اسی سینٹ میں سنیٹر رہے ہیں۔ اب جو کہا جا رہا ہے کہ تحقیقات ہو گی سیکرٹ بیلٹ میں کس طرح سے تحقیق ہو سکتی ہے کیسے جانا جا سکے کہ کس 9 ممبروں نے ووٹ جو تھے دوسری طرف دیئے تھے۔
ضیا شاہد نے کہا کہ جس طرح کہ میں نے کامل علی آغا سے پوچھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک تو خفیہ ووٹنگ کی موجودگی میںکوئی شکل ہو سکتی ہے کہ تحقیقات ہو سکتی ہے تو جس طرح انہوں نے جواب دیا کہ یہ محض ڈرامہ ہے۔ یہ آئین میںپرویژن اس لئے رکھی گئی ہے کہ اگر واقعی کچھ لوگ اپنی مرضی یا اپنے ضمیر سے کوئی ذاتی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو سامنے نہ آئیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv