تازہ تر ین

سینٹ الیکشن سے قبل اپوزیشن سینٹر صبح شام جہانگیر ترین کے گھر پھیرے لگاتے رہے شاہد مسعود کا دعوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2019ء) : معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر اپوزیشن کے اندر بہت زیادہ کانفیڈنس تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ایک بات تو طے ہے کہ چئیرمین سیبنٹ کے معاملے میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی۔اور اس حوالے سے جہانگیر ترین پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔اتفاق کی بات ہے کہ میری رہائش گاہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے قریب ہی ہے۔اور ایک دن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گزرا تو میں نے دیکھا کہ ان کے گھر کے باہر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لوگ گھوم رہے ہیں کہیں ہمارے سینیٹر تو ان کے گھر نہیں جا رہے۔اس لیے نہ تو جہانگیر ترین نے اس معاملے میں کوئی کردار ادا کیا اور نہ ہی کوئی ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل کرنے کی اپوزیشن اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی تبدیلی کی حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں جس کے بعد صادق سنجرانی چیئر مین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوگئے ، جماعت اسلامی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ، چوہدری تنویر بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے ، اسحاق ڈار نے حلف ہی نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔ جمعرات کو سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی،ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی۔پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف نے ووٹوں کی گنتی کے بعد اعلان کیا کہ آئین کے مطابق قرارداد کے حق میں 50 ووٹ پڑے جس کی وجہ سے یہ قرارداد متعلقہ ایک چوتھائی ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے مسترد کی جاتی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv