تازہ تر ین

سنجرانی استعفیٰ دیں ورنہ آج گھر جائیں ، ڈٹ کر مقابلہ کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد (آج) جمعرات کو ہی پیش ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے (آج) جمعرات کو ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا بھی تیار کرلیا،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک اور قرارداد ایجنڈے میں شامل کرلی گئی،سینیٹ سیکرٹریٹ نے ووٹنگ کا عمل ملتوی ہونے سے متعلق تاثرات کو مسترد کردیا۔ سیکرٹری سینٹ محمد انور نے کہاکہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد (آج) جمعرات کو ہی پیش ہوگی، ووٹنگ کا عمل بھی اسی ہی دن مکمل ہوگا، ووٹنگ کے لئے سات روز درکار ہونے سے متعلق تاثرات درست نہیں، تحریک عدم اعتماد کا عمل (آج) جمعرات کو ہی مکمل ہوگا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے خلاف ووٹنگ بھی اسی دن ہی ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اجلاس آج دن دو بجے ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے بلائے گئے اجلاس کا ایجنڈا دو آئٹمز پر مشتمل ہوگا۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس کے ایجنڈے کا مسودہ تیار کر لیا گیا اور منظوری کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو بھجوا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ایجنڈے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد شامل ہوں گے۔سینیٹ اجلاس میں پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی جبکہ اس حوالے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی گزشتہ شام کو ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کردیا اور شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی سینیٹرز سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا حکومت اور اتحادی صادق سنجرانی کے ساتھ ہیں، صادق سنجرانی ایوان کو احسن طریقے سے چلارہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائےگا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی طے کرلی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو ظہرانے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ابتدائی کلمات، رضا ربانی نے ووٹنگ کے عمل پر بریفنگ دی،اپوزیشن کے تمام سینیٹرز ظہرانے میں موجود، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی طے کی گئی ،راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو نے بھی اپوزیشن سینیٹرز کے ظہرانے سے خطاب کیا، شیری رحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، مشاہد حسین سید، جنرل (ر) عبدالقیوم ودیگر بھی ظہرانے میں موجود تھے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اپوزیشن کے تمام سینیٹرز ظہرانے میں شریک ہوئے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی طے کی۔سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹرمیاں رضا ربانی نے اپوزیشن سینیٹرز کو عدم اعتماد کی تحریک پر خفیہ رائے شماری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین خود استعفیٰ دیدیں ،خود مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ صادق سنجرانی کےلئے اچھا ہوگا،اپوزیشن کے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کےلئے مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبرز ہیں۔بدھ کوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارلیمنٹ ہا?س میںاپوزیشن سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،جس میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفر الحق،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل خان بزنجو سمیت پیپلز پارٹی،مسلم لیگ (ن)،نیشنل پارٹی ،جے یو آئی (ف)اور اے این پی کے سینیٹرز نے شرکت کی۔اپوزیشن کے تمام سینیٹرز ظہرانے میں شریک ہوئے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی حکمت عملی طے کی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر حکومت ہارس ٹریڈنگ سے باز رہے،ہارس ٹریڈنگ نے ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیا،ہمارے ممبر غیرت مند اور باعزت ہیں ،کنٹینر پر ہونے والی تقریروں کا پول کھل چکا ، پاکستان میں کوئی حکومت نہ کام کر سکتی ہے نہ چل سکتی ہے۔ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتباہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر حکومت ہارس ٹریڈنگ سے باز رہے۔چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد اپوزیشن کے متفقہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔میر حاصل بزنجو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اسی دن ہی جیت گیا تھا جس روز میرا نام چیئرمین سینیٹ کے لیے تجویز کیا گیا تھا، چیئرمین سینیٹ کے لیے مجھے اپوزیشن کے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث غیر حاضر ہیں جب کہ کامران مائیکل بھی پروڈکشن آرڈر پر ووٹ ڈالنے آئیں گے۔حاصل بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کے لیے تجویز ہے کہ وہ خود استعفی دیدیں،



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv