تازہ تر ین

لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہونے والی سڑکیں کھول دی گئیں

مانسہرہ(ویب ڈیسک) شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جب کہ علاقے میں بند ہونے والی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق لیہ سے ہے جن کی لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے مطابق گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے 8 مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث شاہراہ کاغان کو بند کردیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا ہے لیکن بھاری مشینری سے پہاڑی تودے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاح بابو سرٹاپ سے براستہ چلاس، کوہستان سے واپس جاسکتے ہیں۔دوسری جانب این ایچ اے حکام نے بتایا کہ شاہراہ کاغان پر جل کھڈ کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد رکاوٹیں دور کرکے سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔این ایچ اے کے مطابق ناران سے بابو سرٹاپ تک رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور متاثرہ مقام سے تقریباً ایک ہزار گاڑیوں کا انخلاءہوچکاہے جب کہ آئندہ چند گھنٹوں تک تمام گاڑیوں کا انخلاءمکمل ہوجائیگا۔جل کھڈ اوربڑوائی کے درمیان گزشتہ روزلینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان بند ہوگئی تھی۔ادھر دیربالا میں مسلسل بارش اور آسمانی بجلی کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔دیربالا کے تحصیل ناظم ملک تاجیر نے بتایا کہ کمراٹ ویلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات شدید متاثر ہیں جب کہ کچھ متاثرہ علاقوں میں مکان اور گاڑی ریلے میں ہی بہہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے سے کمراٹ کی مرکزی سڑک پر آمدو رفت بند ہوگئی ہے جسے کھولنے کے لیے مشینری پہنچادی گئی ہے۔کمراٹ میں بھی سیلابی ریلے کے باعث سیاح پھنسے ہوئے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سڑک کھولنے اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv