تازہ تر ین

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاند گرہن ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساﺅتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق اس سے قبل 6 جنوری کو ہونے والے سورج گرہن اور 21 جنوری کو ہونے والے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیے تاہم رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv