تازہ تر ین

کمرشل و زرعی سرکاری اراضی کا ریکارڈ جلد کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر برائے کالونیز

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق تمام کمرشل و زرعی سرکاری اراضی کا ریکارڈ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو کی کالونیز برانچ کو پی سی – ون تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب سرکاری اراضی کا ڈیٹا حاصل کر کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے لیے اراضی فراہم کی جاﺅ گی تا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالونیز برانچ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں ممبر کالونیز سہیل شہزاد، ڈی جی کچی آبادیز رانا خالد محمود ، سیکرٹری پرائیویٹائزیشن بورڈ زبیر کھرل اور دیگر افسران شریک تھے۔ ملاقات میں کالونیز برانچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق زرعی و کمرشل سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تا کہ ان کے مناسب سدباب کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب سرکاری اراضی کے بہتر استعمال کے حوالے سے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اراضی معاملات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سرکاری زمینوں کے حوالے سے کی جانے والی خوردبرد کو منظر عام پر لایا جاﺅ گا۔ انہوں نے اعلیٰ افسران سے بات کرتے ہو? یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر مستقبل میں ہماری کوئی جگہ نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv