تازہ تر ین

خوشحالی مڈل کلاس کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں، چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک سب کیلئے خو شحالی نہیں آئیگی جب تک مڈل کلاس،محنت کش اپنے آپ کواپنے طبقے کے لئے سیاسی پارٹی کے طورپرمنظم نہ کریں اورطالبعلموں،نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادان کے ساتھ شامل نہ ہو،عمران خان کی حکومت بھی ایک فی صد اشرافیہ کی حکومت ہے جس میں 99فی صد کی اکثریت کے لئے کچھ بھی نہیں بدلے گا ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر 17فی صد سیلز ٹیکس لگا کر غریب عوام سے روٹی کھانے کا حق بھی چھین لیا گیا،پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی بار آٹے پر سیلز ٹیکس لگ کر عوام سے مذاق کیا گیا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں آئے ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزیدکہنا تھا کہ پے در پے ٹرین حادثات کے بعد اب وزیر ریلویز شیخ رشید احمدکو خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے،ماضی میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ٹرین حادثات پرخواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہونے کا کہتے رہے مگر اپنے وزیر ریلویز کے حوالے سے ان کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی ماہر اقتصادیات نہیں تھا جو ہماری ضروریات کے مطابق بجٹ بناتا، اگرعوام کو ریلیف نہ ملا تو یہ سڑکوں پر احتجاج کرینگے اور عمران خان کو حکومت کرنی مشکل ہو جائے گی عمران خان غریب عوام کی طرف توجہ دیں اور ان کے مسائل سمجھیں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں سے جیل بھیج کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv