مانچسٹر: (ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے، نیوزی لینڈ نے آج اپنی اننگز 211 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تو صرف 15 رنز کے اضافے کے بعد راس ٹیلر رن آﺅٹ ہوگئے جب کہ اگلی ہی گیند پر ٹام لیٹھم بھی کیچ آﺅٹ ہوگئے۔آخری 4 اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 239 رنز ہی بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے 74 اور کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس نے کیا تاہم مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکرآﺅٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر کپتان ولیمسن نے نکولس نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا تو 69 کے مجموعے پر نکولس بولڈ ہوگئے، کپتان نے تجربہ کار راس ٹیلر کے ساتھ تیسری وکٹ پر 65 رنز جوڑ ے، اس دوران ولیمسن نے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 134 کے مجموعی اسکور پر کیچآﺅٹ ہوگئے، ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 6 چوکے بھی شامل تھے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 162 رنز پرجیمس نیشن کی صورت میں گری جو تجربہ کار راس ٹیلر کا ساتھ چھوڑ گئے، انہوں نے صرف 12 رنز بنائے جب کہ گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے تاہم 46 عشاریہ ایک اوورز میں تیز بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تھا، کیوی ٹیم نے 46 اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں پر 211 رنز بنا لیے تھے۔ٹورنامنٹ رولز کے مطابق دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، میچ مکمل نہ ہونے پر آج بقیہ میچ مکمل کیا جائے گا ‡ب کہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن میچ ٹونٹی اوورز
تک محدود کیا جا سکتا ہے، دونوں سیمی فائنلز میں میچ مکمل طور پر واش آو¿ٹ ہوا تو لیگ میں زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔سیمی فائنلز اور فائنل میچ ٹائی ہوا تو فیصلہ سوپر اوور سے کیا جائے گا.