تازہ تر ین

سوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنا جرم قرار

لاہور(ویب ڈیسک) نسوار ساتھ رکھ کر فضائی سفر کرنے کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اس سلسلے میں نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پینافلیکس آویزاں کردیے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تمام عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور کسی بھی مسافر سے یہ برآمد ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عراق میں نسوار کھانے کے جرم میں کئی پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستانی سفارت خانے نے ڈی جی سی اے اے کو لکھ میں لکھا تھا کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں سے عراق آنے والے مسافروں کو نسوار کے استعمال کی روک تھام کی جائے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بصورت دیگر انہیں عراق پہنچنے پر حراست میں لے لیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv