تازہ تر ین

علی وزیر ، محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں : بلاول ، شاہد خاقان ، اختر مینگل

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے عدلیہ کےخلاف ریفرنس دائر کر نے کے اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشرف کا رویہ اپنا رہی ہے ،جودہ حکومت سلیکٹیڈ اپوزیشن اور سلیکٹیڈ جوڈیشری چاہتی ہے،حکومت کا صرف ایک مقصد ہے کہ عدلیہ سے من مانے فیصلے کےلئے دباو ڈالا جائے،عدلیہ کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں گے،کہنے کو تو جمہوریت ہے مگر عمل جمہوریت کی خوشبو نہیں آئی،شمالی وزیرستان واقعہ پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے ، رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے سپیکر نے اپوزیشن کو بات نہیں کر نے دی ،ملک کے مسائل حل کرنے کےلئے اپوزیشن ایک ساتھ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ اپوزیشن کے رہنماو¿ں مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب ، سردار ایاز صادق، نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست کی کی جس پر بتایا گیا کہ پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کی ساری اپوزیشن جماعتیں آپ کے سامنے کھڑی ہیں ،جو آج پارلیمان میں ہوا یہ جمہوریت نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ ہا?س رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک دو روز قبل اسلام آباد کے سڑکوں پر امن پاکستانیوں پر حملہ کیا، انتظامیہ نے معصوم عوام کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ گرفتار کرنے کے بعد بھی ہمارے کارکنوں اور ارکان پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔گزشتہ روز گرفتارکے بعد رہا ہونےو الی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہاکہ پولیس نے ہم پر تشدد کیا،پولیس نے کہا ابھی تو آپ کو جیل میں نہیں ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس تھانے پیپلز پارٹی کے ورکز آئے، لیکن ہمیں نہیں ملنے دیا گیا۔ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہاکہ ہم چیئرمین صاحب کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کھڑے تھے، ہم نے کوئی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ نہوںنے کہاکہ ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم آپ کی یونیفورم کی عزت کرتے ہیں اور کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فرار اختیار کی، ریاستی دہشتگردی کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواتین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ خواتین پر حملہ نہیں بلکہ عدلیہ پر حملہ ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس فائل کیے گئے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پھر سے مطالبہ کررہا ہوں کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ اپوزیشن اور سلیکٹیڈ جوڈیشری چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت مشرف کا رویہ اپنا رہی ہے، اعجاز شاہ کے طریقہ کار مدینہ ریاست میں وہی آمرانہ رویہ اپنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سپیکر کو خط لکھا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ کا پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم پھر سخت ترین الفاظ میں حکومت کے معاملات کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،پچھلے چیف جسٹس ہمارے خلاف کیمپین کا حصہ بنے، عدلیہ کو دبا? میں رکھنے کے لیے اس طرح کا رویہ اپنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں گے، ہم نے پیر کو دو مطالبات رکھے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی میں وزرائ کے رویے پر شدید مذمت کرتے ہیں۔بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہاکہ کہنے کو تو ہم ایک جمہوری ملک ہیں، دیکھنے میں یہی آرہا ہے کہ اداروں کو پابند سلاسل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کہنے کو تو جمہوریت ہے مگر عمل جمہوریت کی خوشبو نہیں آئی، جہاں تک ججز کے خلاف رفرنسز تعلق ہے اچانک کہاں سے نمودار ہوئے؟ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سانحے میں ہمارے وکلائ کو شہید کیا گیا تھا، جمہوریت کی بقا کے لیے لوگوں نے جیل اور کوڑے کھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری گزارش ہوگی کہ شمالی وزیرستان میں جو واقعہ ہوا تھا اس پر پارلیمانی کمیشن بنائی جائے۔انہوںنے کہاکہ اسمبلی کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جے یو آئی (ف)کی شاہدہ اختر علی نے کہاکہ میران شاہ واقعہ پر کمیشن بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ ریفرنس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟یہ نہ ڈیموکریسی لائے ہیں اور نہ ان کے پیچھے ڈیموکریسی کا ہاتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv