تازہ تر ین

جاپان میں بچوں کی اصلاح کرنے والا باپ گرفتار

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی پولیس نے اپنے بچوں کو مہذب بنانے کےلیے برقی پستول سے بجلی کے جھٹکے دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان میں حکومت کی جانب سے بچوں کو تشدد سے بچانے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو جسمانی تشدد سے بچایا جاسکے لیکن جاپان میں اپنی نوعیت کا عجیب واقعہ پیش آیا جہاں باپ اپنے بچوں کو مہذب بنانے کیلئے قوانین میں ممنوعہ طریقے استعمال کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاپان کے جنوبی شہر کیٹاکیوشو کے رہائشی 45 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جو 17 اور 13 برس کی بیٹیوں اور ایک 11 سالہ بچے کی اصلاح کے لیے برقی پستول سے کرنٹ لگاتا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص نے پولیس کو بیان دیا کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی اس لیے کی کیوں کہ بچوں نے وضح کردہ ضاطہ اخلاق سے روگردانی کی۔جاپانی پولیس کا کہنا تھا کہ برقی پستول سے کرنٹ لگانے کے لیے باعث ایک بچے کے بازو پر معمولی جلن ہوئی ہے جبکہ دونوں لڑکیوںآ پر بظاہر کوئی جسمانی اثر نہیںآ پڑا۔واضح رہے کہ جاپان میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گذشتہ برس ایک والد نے بچوں کو کھانا کھانے کا طریقہ بتاتے ہوئے تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔خیال رہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے منگل کے روز پارلیمنٹ میں بچوں پر جسمانی تشدد کو روکنے کےلیے نیا قانون منظور کروایا گیا تھا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv