تازہ تر ین

سیاسی افطاری کے بعد اپوزیشن کا اجلاس جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملکی معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کے لیے اپوزیشن جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں جمع ہو گئی ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی ہے۔زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماءاسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہیں۔مسلم لیگ ن کا وفد شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں موجود ہے، دیگر رہنماﺅں میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق شامل ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات متوقع نہیں ہے۔ جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں افطار ڈنر میں موجود ہے جب کہ اے این پی کے ایمل ولی خان، زاہد خان اور میاں افتخار حسین بھی افطار ڈنر میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ، حاصل بزنجو، جہانزیب جمالدینی، محسن داوڈ اور علی وزیر بھی افطار ڈنر میں شرکت کے لیے زرداری ہاﺅس میں موجود ہیں۔محمود اچکزئی افطار ڈنر میں شریک نہیں ہوں گے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی کوئٹہ سے اسلام آباد کی پرواز چھوٹ گئی تھی جس کے باعث محمود خان اچکزئی کی جگہ سینیٹر عثمان افطار ڈنر میں شرکت کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv