تازہ تر ین

کامیاب جوان پروگرام منظور، نوجوانوں کو وزیر اعظم کا رمضان کا تحفہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام“ کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی، پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ،گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں، وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے ملاقات کی، جس میں عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے” کامیاب جوان پروگرام “کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے 100ارب کا پروگرام فوری شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پروگرام میں نوجوانوں کیلئے اکنامک ایمپاورمنٹ ،انٹرنشپ، گرین یوتھ موومنٹ کے منصوبے شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور روزگار فراہمی کا بڑا منصوبہ ہے۔ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردار نظر انداز نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانون کی فلاح وبہبود کی ہرممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈارنے کہا کہ نوجوانوں جو ان کے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا خواب پورا کرنا ہے۔منصوبہ نوجوانوں کی تعمیر وترقی کومدنظر رکھ کرترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات پنجاب سیّد صمصام علی بخاری نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں حکومتی امور اورپنجاب میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات نے وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی بہترین کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv