اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں، امید ہے جاتی امراء میں چھ ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔