تازہ تر ین

مسعود اظہر کے معاملے پر بھارت کو منہ کی کھانا پڑی : شاہ محمود قریشی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک، صباح نیوز)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت بتائے راتوں رات تبدیلی کیوں لائی گئی؟ مسلم لیگ(ن)کے لوگ بھی تبدیلی سے لاعلم تھے۔ ابھی کنفوژن ہے چند دنوں بعد دور ہو جائے گی۔ شہباز شریف بظاہر کہہ رہے ہیں واپس آ جائینگے اگرشہبازشریف کو لیڈرآف دی اپوزیشن صحت اجازت دیتی ہے تو پبلک اکانٹ کمیٹی کیوں نہیں؟وزیر خارجہ نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگوں نے کہا گینگ آف فور تمام فیصلے کر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی کہہ رہے ہیں رانا تنویر حسین کی نامزدگی پر مشاورت نہیں کی گئی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام سے پاکستان کو بھی فائدہ ہو گا۔ قبائلی محب وطن اور ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ 70 سال کی جنگ میں قبائلیوں کومشکلات کا سامنا رہا۔ کچھ شخصیات کیخلاف اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کچھ لوگوں نے را این ڈی اے سے پیسے لیے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین ہمارا دوست ہے۔ ہمارے دشمن افواہیں پھیلاتے ہیں۔ مولانا مسعود اظہرکے لیے بھارت نے جوجال بنا اس میں آج خود پھنس گیا ہے۔ بھارت اور ایجنسیوں کے پروپیگنڈے پرتوجہ نہ دی جائے۔ پلوامہ واقعے پربھارت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تحفظات پر سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کا واضح بیان آ چکا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر اعتراض ہوتا تو بلدیاتی قانون پر ووٹ کیوں دیتے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام5سال بعد فیصلہ کریں گے کہ کون ٹھیک تھا اور کون غلط، پی پی اور ن لیگ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا بہتری میں وقت لگے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں معیشت کا بہت بگاڑ کرکے گئی ہیں، معیشت کی بہتری میں وقت لگے گا، وزیر اعظم نے ہمیں ذمہ داریاں سونپی ہیں، جو وزیر کارکردگی دکھائے گا وہی آگے آئے گا، پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں کیلئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی پڑتا ہے، کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا ہمیں سامنا کرناہے، تنقید کوئی بھی کرسکتا ہے بیان کوئی بھی دے سکتا ہے، سوال یہ ہے جس تبدیلی کی بات کررہے ہیں اس کی وجوہات کیا ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت کو5سال کا مینڈیٹ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کو5سال کا مینڈیٹ ملاہے اس کو پورا ہونے دیں،5سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کون ٹھیک تھا اور کون غلط تھا، پی ٹی آئی کے احساس پروگرام سے غریبوں کو سہارا ملے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا دوست ملک ہے اور ہماری معیشت کو سہارا دینے کیلئے بھرپور مدد کررہا ہے، پاکستان دشمنوں اور بھارت کی جانب سے مسلسل پروپیگنڈا کیاجارہا ہے لیکن بھارت کو لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔چین نے ثابت کیا کہ وہ ہمارا بہترین دوست ہے اور دوست رہے گا، بھارت نے مسعود اظہر کتے حوالے سے جو جال بچھایا اس میں خود پھنس گئے ہیں، بھارت اور بی جے پی سے امریکا آج سوالات پوچھ رہا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشون کل بھی محب وطن تھے آج بھی ہیں چند افراد کے ”را“ اور این ڈی ایس سے روابط کی مصدق معلومات ہیں ، مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جامع پروگرام احساس شروع کیا ہے جس کا بنیادی مقصد ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے طبقے کوتحفظ اور سہارا دیا جائے ۔ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بارے سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بیان تو کوئی بھی دے سکتا ہے، ان سے پوچھا جائے کہ جس تبدیلی کا آپ طعنہ دے رہے ہیں اس کی وجوہات میں تو جائیں آج جو سارے کا آوے کا آوہ بگڑا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے کیا 8 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق ہوا ہے یاپچھلے دس سالوںکا تسلسل اور نا اہلی اور کرپشن ہے جس کی داستان ہے جس کا آج پاکستان سامناکررہاہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ گندم کی خریداری کا آغاز ہوچکا ہے انشاءاللہ باردانہ ملے گا ، جہاں کہیں بھی لوگوں کو دقت آرہی ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کوحکومت پنجاب نے واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ نشاندہی کریں اس کا ازالہ کیا جائے گا ۔ انشاءاللہ حتی الوسع کوشش کی جائے گی کہ لوگوں کو باردانہ ملے اور کاشتکار کی گندم خریدی جاسکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ ایک نشست ہوئی جو بہت اچھی رہی لوگوں نے اپنے مسائل ان کی خدمت میں پیش کیے ۔ انہوں نے اس وقت تک جو اقدامات اٹھائے ہیں ان سے آگاہ کیا میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہر ماہ انہیںملیں اور ان کو بتاتے رہیں کہ حکومت پنجاب کی کیا پیش رفت ہے اور ان سے مسائل سنتے رہیں اب ہم نے 8 تاریخ کو ایک اور نشست رکھ لی ہے ، عثمان بزدار 8 تاریخ کو دوبارہ اسلام آباد تشریف لائیں گے اور پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز سے دوبارہ نشست ہوگی اور انہیں پنجاب اسمبلی میں پاس ہونے والے نئے بلدیاتی قانون پر بریفنگ دی جائے گی اس کے خدوخال ان کے سامنے رکھے جائیں گے اور اس کا موازنہ پیش کیا جائے گا کہ ماضی میں کیا تھا اور ہم کیا کرنے چلے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا کہ منتخب حکومت کے 5 سالہ مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور 5 سال پورے ہونے دیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے 5 سال پورے کیے اگر 2018 میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ ملا ہے تو صبر سے انہیں پوراہونے دیں پھر عوام فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیں بتائے کہ راتوں رات یہ تبدیلی کیوں لائی گئی کیونکہ مسلم لیگ ن کے ممبران سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کے علم میں بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اتنے ہی بے خبر ہیں جتنا کوئی ہوسکتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv