تازہ تر ین

ہماری حکومت مزدورں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر

لاہور ( صدف نعیم سے )صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی۔انہوں نے یہ بات چکوال میں مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے مائنز لیبرہسپتال چوآسیدن شاہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر مزدور فیڈریشن نے ایک ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کی۔ تقریب میں کمشنر مائنزچوہدری ریاض،اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر عبدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز رانا ساجد، ہسپتال لیبرویلفیئر کمیٹی کے سربراہ ہارون غنی چیمہ،چیئرمین پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن راسعید خٹک، راجہ مجاہد افسر،مزدور یونین کے راہنماءشریف الدین سواتی، مائنز اونر اور مزدورں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر عمار یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے زیرتعلیم بچوں کا وظیفہ 100%بڑھا دیا ہے۔ورکرزویلفیر بورڈ کے تحت ڈیتھ گرانٹ اور شادی گرانٹ کی رقم بڑھا کر جاری کر دی گئی ہے۔EOBIمیں چالیس ہزار مزدور رجسٹرڈ کئے جائیں گے۔انہوں نے آج مائنز میں حادثے میں جانبحق ہونے واے مزدور کی ہلاکت پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر مائنز کو بند کرنے اور واقعے کی انکوائری کا حکم دیااور کہا کہ شہید مزدور کے ساتھ پورا انصاف کیا جائے گااور اس کی فیملی کو لیبر لاز کے مطابق تمام مراعات دی جائیں گیں۔انہوں نے 45ویلفیر الاﺅنس کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ مزدور بھائیوں کے بچوں اور فیملیز کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اورEOBIپر آپکا مقدمہ میں خود لڑوں گا۔ چیئرمین پاکستان مائنز ورکرز فیڈریشن راسعید خٹک نے مزدورں کی پینشن اور مدت ملازمت پر صوبائی وزیر سے EOBIکے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔اجلاس سے میاں محمد رمضان،علی شیر،شریف الدین سواتی،رحمت علی،منصور علی شاہ،طلہ فاروق شاہ،میاں محمد افصل،خالد پرویز،راجہ مجاہد افسر اورکمشنر مائنزلیبر ویلفیر ریاض احمد چوہدری نے خطاب کے دوران مزدورں کے حقوق اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔کمشنر مائنزلیبر ویلفیر ریاض احمد چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے مکڑ وال میں پینے کے صاف پانی اور 10بیڈ کے ہسپتال کا قیام اور تمام اضلاح میں 100گھروں کی تعمیر،لیبر پارکوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اورایک گرلز سکول کا اجراءہوچکا ہے۔ آخر میں صوبائی وزیر معدنیات پنجاب کو چیف مائنر بنانے کے لئے ٹوپی اور میڈل پیش کیاگیا اور خالدپرویز، میاں محمد رمضان،علی شیر،شریف الدین سواتی،رحمت علی،خالد عزیز،ندیم حیات اور کچھ مزدوروں کو سرٹیفکیٹ اور میڈلز دئے گئے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv