تازہ تر ین

آئی سی سی کاسوشل میڈیا پر شائقین کیساتھ اپریل فول

دبئی (آئی این پی)کرکٹ کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل میچز کے دوران اب آپ نیکر میں کھیلتے دیکھ سکتے ہیں، اب کرکٹ میں ٹاس نہیں ہوگا بلکہ ٹوئٹر کے صارفین فیصلہ کریں گے کہ کون سی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹوئٹر پر پیر کی صبح جب یہ اور اس جیسی دیگر باتیں کیں تو تبصروں کا ایک طوفان آ گیا مگر پھر صارفین کو خیال آیا کہ آج تو یکم اپریل ہے۔ان اعلانات کے ساتھ آئی سی سی نے ہیش ٹیگ ‘کرکٹ ناٹ ایز یو نو’ کا استعمال بھی کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ‘جیسی کرکٹ آپ جانتے ہیں ویسی نہیں۔اپنے پہلے ٹویٹ میں آئی سی سی نے لکھا وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے قبل کچھ تبدیلیاں لا رہا ہے جس میں نوجوان نسل کے لیے کرکٹ کو مزید دلچسپ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔تنظیم کے مطابق اب کھلاڑیوں کی جرسی پر نہ صرف نمبرز ہوں گے بلکہ ان کے انسٹاگرام ہینڈلز بھی ہوں گے۔آئی سی سی نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے قبل مزید تبدیلیوں میں سکے اچھالنے کی جگہ ٹوئٹر پول ہوں گے جس میں کرکٹ کے مداحوں کو گھر بیٹھے یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اس میں شریک ہوکر یہ فیصلہ کریں کہ کون سی ٹیم بولنگ کرے اور کون سی بیٹنگ۔

تیسرے ٹویٹ میں کہا گیا کہ اگر میدان میں درج حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ جاتا ہے یا اس سے زیادہ ہوتا ہے تو ٹیسٹ کھلاڑیوں کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ نیکر یا شارٹس پہن سکیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناظرین کو کرکٹ سے مزید قریب لانے کیلئے کمنٹیٹرز کو میدان میں سلپ کے پیچھے کھڑا کیا جا سکتا ہے۔یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا کہ اب ایک ہی بار میں دو کھلاڑی آوٹ کیے جا سکتے ہیں۔ یعنی فیلڈنگ ٹیم اگر کیچ پکڑ لیتی ہے اس کے بعد اسے یہ اختیار ہوگا کہ وہ رن لیتے ہوئے بیٹسمین کو رن آوٹ کر بھی دے۔یہی نہیں بلکہ ڈے اور نائٹ ٹیسٹ میچز میں شام کے بعد رنز دوگنے ہو جائیں گے۔یہ پیغامات سامنے آتے ہی ان پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جہاں کچھ صارفین نے فورا ہی اس کا تعلق اپریل فول سے جوڑ لیا وہیں کچھ ان پیغامات کو حقیقت پر مبنی سمجھ بیٹھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv