تازہ تر ین

چوہدری سرور سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد

لاہور ( صدف نعیم ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ، گورنر پنجاب نے ملتان میں ضمنی انتخابات میں تحریک کے تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔سیاسی مخالفین ایک دفعہ پھر اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کے والد کی وفات کا سن کر صدمہ ہوا۔ اللہ تعالیٰ فتح محمد بزدار کے درجات بلند فرمائے اور سوگواروں کو صبر عطا فرمائے۔ ملتان کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے اپنی جیتی ہوئی سیٹ واپس حاصل کی۔ ملک مظہر عباس راں کے صاحبزادے کی جیت پارٹی کی جیت ہے۔ پی پی 218 کے ضمنی معرکے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکلا۔ سات ماہ قبل اس حلقے میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی برسرِ پیکار تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن نے پی پی 218 سے تحریک انصاف کو ہرانے کے لئے بھرپور کوشش کی۔ اس حلقے سے الیکشن جیت کر اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت کو پریشر میں لانا چاہتی تھی۔ اس حلقے سے تحریک انصاف کو ہرانے کے لئے ن لیگ نے اپنا وزن پیپلز پارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا۔ کچھ عرصہ قبل میں بنے بلاول سے کہا تھا آپ جو کررہے ہیں وہ آپ کو نقصان دے گا۔ بلاول کو سمجھایا کہ جن لوگوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی زوال کا شکار ہوئی، ان سے چھٹکارا پائیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ریوڑیوں کی طرح نوکریاں بانٹیں۔ گیلانی صاحب وزیر اعظم اور سپیکر رہے، اب کیوں اسمبلی رکنیت کے لئے بے چین ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گیلانی صاحب کے بچے نیافیصلہ کرنے والے ہیں، گیلانی صاحب کے بچے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمسلسل ہارتے آرہے ہیں، گیلانی صاحب کے بچے اب(ن)لیگ کی طرف جارہے ہیں۔گورنر ہا?س میں گورنر چودھری محمد سرور کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گیلانی صاحب کے بچے نیافیصلہ کرنے والے ہیں، گیلانی صاحب کے بچے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمسلسل ہارتے آرہے ہیں، گیلانی صاحب کے بچے اب(ن)لیگ کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی 5 سال وزیراعظم رہے،یوسف رضاگیلانی نے حلقے میں پانی کی طرح پیسہ بہایا،سابق وزیراعظم اب اسمبلی میں کیوں آناچاہتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ سمجھداری اسی میں ہوتی ہے کہ انسان بھرامیلہ چھوڑدے،وزیر خارجہ نے کہا کہ اعتزازاحسن غلط نہیں کہہ رہے،بلاول ان کی بات سنیں،بلاول ان چہروں کیساتھ پنجاب آئیں،دیکھیں کیساردعمل ملے گا۔چینل ۵ کے سوال کہ آئے روز آپ کے وزراءتبدیل ہو رہے ہیں، آپ کی پالیسیاں واضح نہیں ہو سکیں، میڈیا آپ کو کیسے سپورٹ کرے ،کیونکہ عوام میںآئے روز وزراءکی تبدیلی سے بے یقینی ہے کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا جواب واضح نہ ہو سکا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv