تازہ تر ین

چوہدری نثار نے پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ بتا دی

ٹیکسلا(ویب ڈیسک ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار لمبے عرصہ کے بعد اچانک گزشتہ روز میدان میں آئے اور انہوں نے اہم سیاسی مستقبل کے حوالے سے اہم ترین گفتگو بھی کی تاہم اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کی نشست پر حلف نہ اٹھانے کی وجہ بیان کرت ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے کا مطلب ہو گا کہ آپ نے انتخابی نتائج تسلیم کر لیے ہیں۔واہ کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ 35 سال ایک جماعت کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور پھر پارٹی لیڈر شپ سے علیحدہ ہو گیا ، بطور سیاستدان مستقبل کا فیصلہ کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ قرض لیتی رہتی ہے لیکن موجودہ حکومت نے تو قرض لینے کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے ہیں ، ملک قرضوں کے گرداب میں پھنس چکا ہے ، ملک کی معیشت قرضوں پر چل رہی ہے۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ حکومت کا بھارت کے حوالے سے کوئی موقف نظر نہیں آ رہا ، بھارت کے حوالے سے نوازشریف اور عمران خان کا ایک ہی موقف ہے ، وزیراعظم عمران خان کو کوئی سمجھائے کہ حکومتیں ٹویٹر پر نہیں چلتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیاہے۔سابق وزیر داخلہ نے نوازشریف کے حوالے سے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا کہ ان کے مقدمات عدالت میں چل رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو لال بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ نے گزشتہ سال عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں قومی اسمبلی کی سیٹوں پر تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا تھا تاہم وہ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے عہدے کا حلف نہیں لیا تھا اور آج پہلی مرتبہ انہوں نے حلف نہ لینے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv