خان گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے جی ڈی اے کے رہنما علی گوہر مہر کی رہائش گاہ پر اتحادیوں کے مطالبے پر کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ دورے کے موقع پر خان گڑھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم سے اتحادی جماعتوں کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی حکومت کا پروگرام ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ صوبائی حکومت کا پروگرام ہے، اگر اس کا نام تبدیل کیا جائے تو اچھا ہوگا۔