تازہ تر ین

عمران خان کرپشن کے خاتمہ اور احتساب کرنے میں سنجیدہ نہیں : بلاول بھٹو

کراچی، لاڑکانہ (وائس آف ایشیا، آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یہ عوام کا پیسا ہے،کسی کے باپ کا نہیں،سازش کے تحت وزیراعظم کوحکومت میں بٹھایا گیا کہ18ویں ترمیم میں عوام کے حقوق چھین لے، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے عوام ان کو پہچانیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذولفقار بھٹو کے دیے ہوئے آئین کے مخالف ہے اور 18ویں ترمیم کے خلاف ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ عوام دشمن سوچ ہے، یہ ہمارے وفاق کو کمزور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے عوام کو کہہ رہاہوں کہ ان کو پہچانیں، یہ آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں، یہ پیسا چھین کر اسلام آباد پر خرچ کرنا چاہتے ہیں، یہ آپ کا پیسا ہے،آپ کے وسائل ہیں، یہ کسی کے باپ کا پیسا نہیں ہے،یہ آپ کی محنت اور خون پسینا سے جو ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے یہ وہ پیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سو فیصد یا 80فیصد کا مطالبہ نہیں کررہے ہیں، ہم کہتے ہیں آدھا آپ رکھواور آدھا ہمیں دیں، جب اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت اور تعلیم کی ذمہ داری صوبوں کے پاس آئی ہے تووسائل اور پیسے نہ ملنے سے ہم کیسے ان شعبوں میں بہتری لاسکتے ہیں؟ پیپلزپارٹی اس سازش کو ناکام کریں گے، یہ سازش ہے کہ عمران خان حکومت کواس لیے بٹھایا گیا ہے کہ یہ عوام کے حقوق اور وسائل چھین لے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے ٹرین مارچ نہیں کیے،4اپریل کیلئے میں نے گڑھی خدا بخش آنا تھا، اس لیے میں نے سفر کیا، میں نے کوئی ٹرین مارچ نہیں کیا۔میں جانتا ہوں کہ عمران خان اپنے ووٹرز اور حلقے کو اہمیت نہیں دیتے، خان صاحب کرپشن میں احتساب کیلئے بالکل سنجیدہ نہیں ہیں، کرپشن میں سلیکٹڈ احتساب کیا جارہا ہے، یہ دوغلا نظام ہے۔عمران خان اپنے اردگرد بیٹھے لوگوں کی شکلیں پہچانیں،انہوں نے کہا کہ نیب ایک کالا قانون ہے، سیاسی انتقام اور پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے بنایا گیا ہے۔عمران خان نیب کو استعمال کررہا ہے، نیب کے ذریعے عمران خان سیاست کررہا ہے، ایک حکومت کو گرانے اور اٹھانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان کے فیصلے افغانی عوام کو کرنے چاہئیں، وہ لڑنا چاہتے ہیں یا امن چاہتے ہیں یہ ان کو فیصلے کرنے چاہئیں۔ مجھے اس عمل پر شک اس لیے ہے کہ افغانی عوام کو پوچھا تک نہیں جاتا، جب ٹرمپ کوئی بیان دیتا ہے توافغانی صدر کو ٹی وی پر پتا چلتا ہے۔ وزیراعظم کو افغانی حکومت کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv