تازہ تر ین

کرتارپور راہداری میں تاخیر بھارت کیلئے نقصان دہ اسرائیلی سازش کو پاکستان ناکام بنا دیتا ہے: طارق ممتاز ، معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں مختلف ممالک کے اپنے مفادات موجود ہیں: مریم ارشد ، پاکستان مخالف بھارت امن کی بات کرنے سے بھاگ رہا ہے، نئی دہلی شرمندگی کا شکار:ثروت روبینہ ، کرتارپور راہداری سے پاکستان کو معاشی فائدہ ہو گا: کاشف بشیر خان ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارطارق ممتاز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے فنڈز ماضی کے سیاستدان خوردبرد کرتے رہے، سیاستدانوں پر کوئی بھروسہ نہیں۔فوج نے بلوچوں کا احساس محرومی دور کر کے محب وطن بنایا۔عمران خان کے بلوچستان میں منصوبوں کا افتتاح کرنا کافی نہیں، عملی کام نظر آنا چاہیے۔ خالصتان تحریک شروع ہوئی تو ایک مشہور پاکستانی سیاسی لیڈرامریکہ کے ذریعے سکھوں کی مالی امداد کرتے رہے، پاکستان حکومت کی بہترین پالیسی کرتارپور راہداری کھولنا تھی۔کرتارپور راہداری میں تاخیر بھارت کے لیے نقصان دہ ہوگی۔اسرائیل کے پاس امریکی ٹیکنالوجی ہے مگرانکی ہر سازش کیخلاف معجزاتی طور پر پاکستان فتح یاب ہوتا ہے۔ میزبان تجزیہ کار کاشف بشیر خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا اعتماد بحال کرنے میں فوج کا کردار ہے۔کرتار پور راہداری سے پاکستان کومعاشی فاہدہ ہوگا۔ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہے،بٹگرام میں بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے ایک ماہ بعد وہ اپنی عوام کو جھوٹی صفائیاں دے رہا ہے، بھارت کے دونو ں جہاز اور ہیلی کاپٹر پاک فوج نے مار گرایا تھا۔عمران خان حکومت کی خارجہ پالیسی تاریخ کی بہترین خارجہ پالیسی ہے۔ کالم نگارمریم ارشد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کمپلکس کا سنگ بنیاد خوش آئند ہے۔معدنیات سے مالامال بلوچستان میں عالمی ممالک کے مفادات ہیں۔مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے کوئی بارڈر نہیں ہونا چاہیے۔مودی کو اپنی ہار نظر آرہی ہے، کرتار پور راہداری میں بھارت کی جانب سے تاخیر پر خالصتان تحریک زور پکڑ جائے گی۔ کشمیر میں ظلم کی آخری حد بھارت نے عبور کر دی۔نواز شریف کو ذہنی تناﺅ کی بنیاد پرضمانت دے کر سپریم کورٹ نے عوام کو ذہنی دباﺅ کا شکار بنادیا۔کالم نگار ثروت روبینہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ترجیح پاکستان کو غریب اور پسماندہ علاقے ہیںاور انکا دورہ بلوچستان اسی کی کڑی ہے۔ بلوچستان میں صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی ضرورت کے پیش نظر وزیراعظم کا ہیلتھ کمپلیکس ، کارڈک انسٹیٹیوٹ اور کینسر ہسپتال کی جانب قدم احسن عمل ہے۔ پاکستان مخالف بھارت امن کی بات کرنے سے بھاگ رہا ہے، 27فروری کے بعد بھارت شرمندگی کا شکار ہے۔اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ انکی ہر ٹیکنالوجی پاکستان پر فیل ہے۔عالم اسلام کے لیے پاکستان کو کردار اداکرناچاہیے، فلسطین ، کشمیرمیں مظالم کیخلاف پاکستان کو آواز اٹھاتے رہنا چاہیے کیونکہ عرب ممالک کا مفاد صرف اپنی بادشاہت بچانا ہے۔عمران خان کیخلاف میڈیا وار کے بعد اور سازشیں ہوں گی ۔صرف چند چہروں کے مفادات کو خطرہ ہے مگر عوام کو حکومت کی پالیسیوں سے شکایت نہیںہے ۔ قوم کے لیے شرمندگی کی بات ہے کہ ہمارے تمام حکمران بے شرم اور چور ہیں۔

.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv