تازہ تر ین

ہماری مانگیں پوری کرو ، ہم نہیں اٹھیں گے ، ٹیچرز ڈٹ گئے

کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس کے تشدد اور مطالبات کی حمایت میں اساتذہ نے سندھ بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے بابر تقریباً 2 ہزار احتجاجی اساتذہ جمع ہوئے تھے اور گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) کے عہدیداران نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے حق میں تقریریں کیں جس کے بعد اساتذہ نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس کی جانب مارچ شروع کیا۔پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان معمولی جھڑپ بھی ہوئی اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر رہا کردیا گیا تھا۔کراچی میں پولیس کی جانب سے پرامن مظاہرہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف گسٹا کی اپیل پر سکھر سمیت سندھ بھر میں اساتذہ نے آج سے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا ہے اور اسکولوں میں کلاس رومز کو تالے لگا دیے ہیں۔بائیکاٹ کے سبب جمعہ کو سندھ کے اکثر سرکاری اسکولوں میں طلبا کی تعلیم متاثر رہی جبکہ اساتذہ کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔گسٹا رہنماﺅں نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ نہ صرف تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے بلکہ یکم اپریل سے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کردیں گے۔واضح رہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی جانب سے کل 8مطالبات کیے گئے ہیں جن میں این ٹی ایس اساتذہ کو مستقل کرنے، مینجمنٹ کیڈر کے سبب اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرنے، ایس ایل ٹی، ایچ ایس ٹی اور جے ایس ٹی اساتذہ کا فی الفور پروموشن، کے ایس ٹی اور مساوی گریڈ کے اساتذہ کو 17 اور ایچ ایس ٹی اور مساوی گریڈ کے اساتذہ کو 20ویں گریڈ کے معاہدے کے تحت ٹائم اسکیل شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv