تازہ تر ین

حج 2019 ء فریضہ حج کے لیے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال حج پر جانے والے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیب عازمین کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق رواں برس حج کے لئے جانے والے خوش نصیب عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کیا۔ اس سلسلے میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے رواں برس فریضہ حج کے لیے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہے کہ مسلسل تین سال سے ناکام 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیئے گئے، رواں برس 80 سال سے زائد عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جنہیں بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا ہے، جس میں سے ساٹھ فیصد حجاج سرکاری اور چالیس فیصد نجی ٹور کمپنیوں کے ذریعے حج کرینگے، سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ہے، حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے جس کے تحت حجاج کی امیگریشن پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی ہوجائے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv