تازہ تر ین

ٹویٹ کے جوابات کو چھپانے والا فیچر جلد ہی پیش کیا جائے گا

سان فرانسسکو( ویب ڈیسک ) ٹویٹر نے اپنے ایک اہم فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے فیس بک کی پوسٹ کو اوجھل کرنےکی طرح کسی ٹویٹ پر آنے والے الٹے سیدھے جوابات کو چھپانا ممکن ہوجائے گا۔
اس فیچر کا نام ’ہائیڈ ٹویٹ‘ رکھا جائے گا جو فی الحال آزمائشی عمل سےگزررہا ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اس سے قبل ٹویٹ کےجواب میں آنے والے غیرپسندیدہ جملوں کو میوٹ یا بلاک کیا جاتا تھا۔ ٹویٹر کمپنی اس عمل کے ذریعے گفتگو کو مہذب اور بہتر بنانا چاہتی ہے۔ اس کےعلاوہ “View Hidden Tweets” کے ذریعے اوجھل کئے گئے جوابات دوبارہ دیکھے جاسکتے ہیں۔
ہائیڈ ٹویٹ کا فیچر کا انکشاف سب سے پہلے ایک پروگرامر منچن وونگ نے کیا۔ اس ضمن میں ٹویٹر کی سینیئر پراڈکٹ مینیجر مشیل یاسمین حق نے کہا کہ ہائیڈ ٹویٹ اور اسے دوبارہ ظاہر کرنے کے فیچر کا مقصد ٹویٹر پر صحتمندانہ گفتگو کو فروغ دینا ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم گفتگو کا ایک بہتر مقام بن سکے۔مشیل یاسمین نے کہا کہ بہت سے لوگ تنگ کرنے والے ٹویٹس کو میوٹ یا بلاک کررہے تھے یا اس کے لیے رپورٹ کا آپشن استعمال کرتے رہے تھے تاہم اس نئے آپشن سے صارفین اپنا اکاو¿نٹ بہتر طور پر منظم رکھ سکیں گے۔ تاہم ڈجیٹل آزادی کے ناقدین نے اس فیچر کو اظہار کی آزادی یا کسی کی ہتک کے لیے استعمال کرنے کا ایک طریقہ بتایا ہے۔اس کے ذریعے لوگ کسی ایسی بحث کو بند کرسکیں گے جو کسی سیاسی عمل یا حکومت کے متعلق ہوگی تاہم ٹویٹر کا مو¿قف ہے کہ یہ صحتمندانہ بحث کو جاری رکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کے ذریعے وہ جملے غائب کئے جاسکتے ہیں جس سے ا?پ متفق نہیں ہوتے۔ فی الحال اس فیچر کی دن رات کی ا?زمائش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv